چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزراء کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔
بلاول بھٹو کی زیرصدارت پارٹی کے وزراء کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کو پی پی پی کے وفاقی وزراء نے اپنے محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو کو پارٹی کے وفاقی وزراء نے وزارتوں کے متعلق مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔ گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کے سبب مشکلات میں گھرے عوام کے مسائل کو حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہل اور نالائق حکومت مسائل کا پہاڑ چھوڑ کر گئی ہے۔