لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے لوگ لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر جمع ہونا شروع ہوئے تو اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے کارکن بھی جمع ہوگئے، جس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع ہوگئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اس وقت لندن میں موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کی اُس وقت نواز شریف کے ساتھ ملاقات جاری تھی۔