• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت نے دانیہ سے شادی کیوں کی تھی؟ وجہ سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین اُن کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے تھے، اس لیے ان سے شادی کی۔

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے انکشافات اور الزامات سے بھر پور انٹرویوز دیے جارہے ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں صحافی نے دانیہ شاہ سے سوال کیا کہ ’آپ نے عامر لیاقت سے پیسوں کی خاطر شادی کی تھی؟‘

اس سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا کہ ’میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا اور عامر لیاقت کے پاس کوئی پیسہ نہیں ہے۔‘

دانیہ شاہ نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اُنہوں نے مجھ سے بھی شادی، اسی لیے کی تھی تاکہ میں اُنہیں پیسے کما کر دے سکوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’عامر لیاقت مجھے انٹرویوز میں لیکر جاتے تھے اور وہاں سے اُنہیں پیسے ملتے تھے۔‘

دوران انٹرویو دانیہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ ’عامر لیاقت کہتے تھے کہ تُمہاری ویڈیوز بناؤں گا اور وہاں سے پیسے کماؤں گا۔‘

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کر دیں

عامر لیاقت حسین کے بعد اب دانیہ شاہ نے بھی الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں۔

دانیہ شاہ کا ان ویڈیوز کو بطور ثبوت دکھاتےہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ’کوکین کوکین کرتا رہتا تھا، نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں اِن ملازمین کی حیثیت مجھ سے زیادہ تھی۔‘

’ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے، صرف طلاق چاہتی ہوں‘

دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ’میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔‘

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ ’عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔

سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید