• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اگر ہم ایک طواف کے بعد دوسرا اور تیسرا طواف بھی کرلیں اور پھر ایک ساتھ سب کی نفلیں پڑھ لیں تو اس میں کوئی قباحت تو نہیں ہے؟

جواب: کئی طواف ایک ساتھ کرکے پھر سب کے نوافل آخر میں ایک ساتھ ادا کرنا مکروہ ہے۔ مکروہ وقت نہ ہو تو ہرطواف کے ساتھ ہی اس کی دو رکعت پڑھنی چاہیے، یہی مسنون ہے۔ مکروہ وقت ہو، مثلًا: عصر کے بعد طواف کیا ہو تو یہ دو رکعت مغرب میں پڑھ لے۔