• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا انسانوں کو جانوروں کی بھی نظر بد لگ جاتی ہے؟

جواب: نظر لگنے کی وجہ تعجب، حسد یا حیرت سے دیکھنا ہے، اور احادیثِ مبارکہ میں جہاں نظر بد لگنے کا ذکر آیا ہے، اس کے تحت شارحینِ حدیث نے یہ بات لکھی ہے کہ نظر بد انسان یا جنات کی لگتی ہے، اور جنات کی نظرِ بد انسان کی نظرِ بد سے زیادہ تاثیر والی ہوتی ہے، اس بناء پر یہی بات کہی جائے گی کہ نظرِ بد کا تعلق انسان اور جنات سے ہے، جانوروں کی نظربد انسان کو نہیں لگتی۔ (عمدۃ القاری، کتاب المرضی، باب رقیۃ العین، ج:21، ص:265، ط:دار إحياء التراث العربی - مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الطب والرقی، ج:7، ص:2869، رقم:4528، ط:دارالفکر.بيروت)