• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: مسجد میں پودینہ لگا ہوا ہے، تمام مقتدی اسے توڑ کر لے جاتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے، استعمال کر سکتے ہیں؟

جواب: مسجد میں لگا ہوا پودینہ مقتدیوں کے لیے توڑ کر لے جانا جائز نہیں ہے، ہاں اگر قیمت ادا کرکے خرید کر لے جائے اور وہ رقم مسجد فنڈ میں جمع کر دی جائے۔ (الفتاویٰ الھنديۃ، کتاب الوقف، الباب الحادی عشر فی المسجد وما يتعلق بہ، ج: 2، ص: 459، ط: دار الفکر)