• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب میں انڈسٹری میں تنہا نہیں رہی، کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی متنازع بیانات دینے کے حوالے سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے اپنی نئی آنے والی فلم دھکڑ کی پذیرائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب میں انڈسٹری میں تنہا نہیں رہی۔

سلمان خان کے اس اقدام پر کنگنا نے کہا کہ سلمان بڑے اور مہربان انسان ہیں اور ان کی جانب سے حوصلہ افزائی پر مشکور ہوں۔ 

کنگنا نے کہا کہ آئندہ وہ خود کو بالی ووڈ میں تنہا نہیں کہیں گی۔ ماضی میں کنگنا کہہ چکی ہیں کہ وہ خود کو فلم انڈسٹری میں تنہا محسوس کرتی ہیں کیونکہ ان کی حمایت کے لیے زیادہ لوگ کھڑے نہیں ہوتے۔ 

واضح رہے کہ سلمان خان نے جمعرات کو فلم دھکڑ کا ٹریلر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن تحریر کیا، ٹیم دھکڑ کو بہت اچھی فلم بنانے پر دلی مبارکباد۔

انہوں نے اس کے ساتھ کنگنا اور شریک اداکار ارجن رامپال کو بھی ٹیگ کیا۔ یہ فلم رازنیش گھئی نے ڈائریکٹ کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید