سندھ ہائیکورٹ نے سیہون بم دھماکے کہ کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کرکے سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے دہشت گرد نادر علی عرف مرشد اور فرقان کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کے خلاف انتہائی ٹھوس شواہد پیش کیے گئے ہیں۔
ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سیہون دھماکےمیں 80 سے زائد افراد شہید، 120 سےزائد زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نےملزم نادر اور فرقان کو80 بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔