• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری نے نواز شریف کو نیا الطاف حسین قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیا الطاف حسین قرار دے دیا۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ نیا الطاف حسین پیدا ہوا ہے جو وزیر اعظم اور پوری کابینہ کو لندن بلا لیتا ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ جو چور اور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے ہیں، یہ پاکستان کو سری لنکا بناکر چھوڑیں گے، سب سے بڑا بحران اس وقت زر مبادلہ نہ ہونا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بجلی اور تیل کے معاملات بھی اہم ہے اور وزیر توانائی کوئی نہیں، پنجاب میں حکومت ہی نہیں، حریف کی فصلوں کو پانی میسر نہیں ہے۔

 فواد چوہدری  نے کہا کہ انہوں نے سیالکوٹ کا ایک جلسہ روکا ہے، آج پاکستان کے ہر شہر میں جلسہ ہو رہا ہے، آپ اس طرح جلسوں کو نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، جلسے روکنے والی باتیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی تمام کی تمام چرچ کی زمین پر بنی ہوئی ہے، ن لیگ نے اپنے دور میں مسیحی برادری پر بہت ظلم کیے، ن لیگ نے مذہبی کارڈ کھیلا یہ تھرڈ کلاس سیاست ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لیڈر لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے یہ لوگوں کو لڑاتے ہیں، گرفتاریوں، جلسے میں رکاوٹ ڈال کر تحریک روک نہیں سکتے۔

قومی خبریں سے مزید