• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر راتوں رات قابو پایا نہیں جاسکتا، شیری رحمان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر راتوں رات قابو پایا نہیں جاسکتا، پانی کی کمی پاکستان کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا کے ماحول سے جڑی ہوئی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے کوئی ملک اکیلا نہیں لڑ سکتا، لیکن اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پگھلتے گلیشیرز، بارشوں میں وقفہ اور دریائے سندھ کے باعث پانی کا تناؤ پیدا ہو رہا ہے، فصلوں اور مویشیوں کے بچاؤ کے لیے پانی کے تناؤ سے متعلق جلد اقدامات کرنے ہوں گے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ملک کی 90 فیصد زراعت دریائے سندھ پر انحصار کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید