وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب کو لوٹنے والی گوگی کا ترجمان بنا ہوا ہے۔
گجرات میں جلسہ عام سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان ایک بزدل کا نام ہے، جو سازش کا رونا روتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں لاکھوں لوگوں کی نوکریاں چھین لیں، وہ آج کل گوگی کا ترجمان بنا ہوا ہے،جس نے پنجاب کو لوٹا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ عمران خان تم الٹے ہوگئے،لیکن شریف خاندان کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔
اُن کا کہنا تھاکہ عمران خان نے چند لاکھ میں گھڑی خرید کر 18 کروڑ روپے میں بیچ دی، نیازی تم باز نہ آئے تو تمہارے لیے جیلوں کے دروازے کھولنے پڑیں گے۔