وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنااللّٰہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں۔
رانا ثنااللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جان کو ممکنہ خطرے سے متعلق اگر ٹھوس ثبوت عمران نیازی کے پاس ہیں تو اسے وزارت داخلہ سے شیئر کریں، عمران نیازی معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس کو بھی سیاسی اسٹنٹ تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل اسٹنٹ کے طور پر پیش کرنا افسوسناک ہے، مشورہ ہے عمران نیازی اپنی سیکیورٹی کو سیاسی پروپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کرے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت عمران نیازی کو ممکنہ خطرے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کروانے کے لیے تیار ہے، عمران نیازی چاہیں تو جان کو خطرے سے متعلق معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی قائم کر سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن عمران نیازی کے فراہم کردہ شواہد، معلومات کا جائزہ لے کر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے۔