• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کو سمجھ آگئی، الیکشن کا مشورہ درست ہے، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو سمجھ آگئی، انتخابات کا ان کا مشورہ درست ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ ہماری حکومت میں ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی بدولت صنعتی پیداوار اور برآمدات ریکارڈ بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ کر ملک کھانے والوں کو شرم نہیں آتی، ہم بیرون ملک ایان علی کے ذریعے پیسہ باہر بھجوانا نہیں جانتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اوورسیز کو ووٹنگ حق نہیں دے رہے، یہ بند کمروں میں سازش کرتے ہیں کہ ملک کا مقبول لیڈر راستے سے ہٹادیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات کو جتنا لیٹ کر رہے اتنا ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ جلسے میں عمران خان کی سیکیورٹی کو کمپرو مائز کیا گیا۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ تمام ادارے آئینی ذمہ داری پوری کریں اور انتخابات کروائیں، آزاد الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے جو شفاف انتخابات کروائے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت نیلام ہوگئی، اسمبلیاں نیلام ہوگئیں، تمام الیکٹیبلز نے ضمیر فروشی نہیں کی، ان کا تجربہ بس چوری کرنے کا ہے، حکومت ان سے نہیں چل رہی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈالر 195 روپے پر چلا گیا، ملکی معیشت رک گئی، سرمایہ دار کا اعتماد ختم ہوگیا، ملک کو قحط کی طرف لے جایا جا رہا ہے، یہ اپنے کپڑے نہ بیچیں حکومت کی جان چھوڑ دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے بھارت میں تجارتی افسر لگا دیا، کشمیریوں سے دغا نہیں کرنے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید