• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے معروف اداکار عدنان صدیقی نے لندن میں  ملاقات کی ہے۔

عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ بہت زبردست ملاقات ہوئی، اپنی فلم دم مستم کی پروموشن کے لیے ٹیم برطانیہ کے دورے پر ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا ہے فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، نواز شریف نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری کو مزید اوپر لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو اپنی فلم دم مستم دیکھنے کی دعوت بھی دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید