• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ لارجر بینچ کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا جواب روک لیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کی لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف اپیلوں کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے لارجز بینچ کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا جواب روک لیا گیا۔

احمد اویس نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ عدالت کے حکم پر جواب لاہور ہائیکورٹ جمع کروانے بھیجا، لیکن اُسے روکوالیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا جواب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے روک لیا۔

احمد اویس نے مزید کہا کہ 17 مئی کو ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے روبرو پیش ہو کر صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر تیار جواب بھی عدالت میں 17 مئی کو دوران سماعت جمع کراؤں گا۔

محکمہ قانون پنجاب نے آج ہی احمد اویس کو کام کرنے سے روکا ہے اور اختیارات ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب کو تفویض کرنے کا حکم جاری کیا۔

قومی خبریں سے مزید