• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں دوگنا ہو چکیں، اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جارہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں دوگنا ہو چکی ہیں۔

سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قیمت بڑھانے کے بجائے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت 10روپے کم کی، حکومت کو پیٹرولیم پر 350 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمیں معیشت نام کا مریض وینٹی لیٹر پر دیا گیا ہے۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ معیشت کو ایڈریس کیے بغیر چھوڑ دیتے تو 22 کروڑ عوام کا مستقبل تاریک ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید