• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا پرچہ
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا پرچہ

کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژنز میں آج سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔

کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کے دوران کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوا نو بجے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

خیا ل رہے کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت امتحانات میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔

میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی کے 18 ٹاؤنز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

کراچی میں آج نویں جماعت سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ ہورہا ہے، 1 لاکھ 58 ہزار 869 طلبا و طالبات پرچہ دیں گے جبکہ نویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ کا جنرل سائنس کا پرچہ ہے جس میں 17 ہزار 782 طلبہ شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید