• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز نکلے

مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز نکلے، جنگلات میں آگ لگانے والے 2 نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں ٹک ٹاکر لائیٹر سے آگ لگاتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں خاتون بھی مارگلہ پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک بناتے نظر آرہی ہیں۔

اسلام آباد وائلڈ لائف کے مطابق آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے، پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ مارگلہ ہلز میں اتوار کی شام آگ بھڑک اٹھی تھی جو کئی گھنٹے لگی رہی تھی۔

سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ کے مطابق سید پور رینج جنگل نمبر 19 اور بوٹینیکل گارڈن میں آگ لگی تھی۔

قومی خبریں سے مزید