• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بےگناہ اسمبلی ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بے گناہ اسمبلی ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسمبلی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے تقدس کو پہلی دفعہ پامال کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اسمبلی کے تقدس کو پامال کروانے والے شہباز شریف اور حمزہ شہباز ہیں، قوم کے سامنے ان کا چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اسمبلی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو کیفرِکردار تک پہنچائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید