اسلام آباد میں ٹک ٹاکر کی جانب سے جنگل میں مبینہ آگ لگانے کے معاملے پر محکمہ ماحولیات نے تھانہ کوہسار میں مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔
تھانہ کوہسار میں مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹیکشن شعبہ ماحولیات کی جانب سے دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کی جانب سے مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقےمیں آگ لگائی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ ٹک ٹاکر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
واضح رہے کہ مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے 2 نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ٹک ٹاکر لائیٹر سے آگ لگاتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں خاتون بھی مارگلہ پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک بناتی نظر آرہی ہے۔