اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ٹک ٹاکرز کی جانب سے مبینہ آگ لگانے پر ویڈیو ایپ کی وضاحت سامنے آگئی۔
مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرناک یا غیرقانونی رویے کو فروغ دینے والا مواد ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پلیٹ فارم پر ایسے مواد کی کوئی جگہ نہیں۔
ترجمان کے مطابق خطرناک اور غیرقانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے مواد کو ہٹادیا جاتا ہے اور ایسے مواد کو محدود یا لیبل کرنے کے لیے بھی کوشاں رہتے ہیں۔
ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ صارفین کو ترغیب دیتے ہیں ہر فرد اپنے رویے میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
دوسری جانب ٹک ٹاکر کی جانب سے جنگل میں مبینہ آگ لگانے کے معاملے پر محکمہ ماحولیات نے تھانہ کوہسار میں مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دے دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ ٹک ٹاکر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔