• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو 1991 کے معاہدے کے مطابق پانی ملنا چاہئے، شیری رحمان

کراچی (اسٹاف رپو ر ٹر) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیل شیری رحمان نے کہا ہے کہ پانی کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے ۔صوبوں کو پانی 1991 کے ایکارڈ کے مطابق پانی ملنا چاہیے ایسا نہیں کہ پانی جہلم اور چناب جا رہا ہے اور سندھ بلوچستان پانی سے محروم رہے ہمیں سب کا خیال رکھنا ہو گا ۔وہ مقامی کلب میں گلگت (حمزی گون) سے کھارو چھان تک1700 ناٹیکل مائل کشتی کا سفر 45 دنوں میں طے کرنے والے ماہر ماحولیات عافیہ سلام اور انکی ٹیم کے ارکان وجاہت ملک ،فرمان احمد، اے بی فیصل ،آصف ،عدیل اور دیگر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پے صوبائی وزیر سیاحت سردار شاہ ،ڈی جی سیاحت سنتوش کمار نیوی کے کیپٹن جواد اطہارخواجہ لیفٹیننٹ4کمانڈر بابرا اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں انڈس ڈیلٹا کو بچانا ہو گا پانی کا ضیاع روکنا ہو گا، اس ضمن میں عوام میں آگہی پیدا کرنی ہو گی۔ 2025 تک پاکستان کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے صرف تونسہ سے 30 ہزار کیوسک پانی چوری کر لیا جاتا ہے ہمیں متبادل توانائی کی جانب بھی جانا ہو گا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید