• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این جی جمعہ سے 3 دن کیلئے پھر بند ہوگی، ایس ایس جی سی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعہ سے 3 روز کیلئے پھر سے بند کر دیئے جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے جمعہ سے پیر تک تین روز کیلئے گیس بندش کا اعلان کیا ہے۔

تمام سی این جی اسٹیشنز 20 مئی صبح 8 بجے سے 23 مئی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو 22 مئی صبح 8 بجے 24 گھنٹے کیلئے گیس نہیں ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید