• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں تجارت پر زور دیا، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران امداد کے بجائے تجارت پر زور دیا ہے۔

نیویارک میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے حوصلہ افزا جواب ملا ہے۔

دوسری جانب گلوبل فوڈ سیکورٹی کال ٹو ایکشن کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو خوراک اور توانائی کی قلت کا سامنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمیاتی بحران کی وجہ سے براہ راست غذائی تحفظ کو خطرہ بڑھ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید