پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کر گئی۔
اسد عمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے نئے بیان میں ڈالر کی اڑان پر رد عمل اور موجودہ حکومت پر تنقید کی ہے۔
اسد عمر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ’اس بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کر گئی ہے۔‘
انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے اختتام پر عوام سے باہر نکلنے کا کہتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’ڈالر 200 کی حد سے تجاوز کر گیا ہے، جاگو پاکستان، نکلو پاکستان کی خاطر، ملک بچانے کا وقت ہے۔‘
واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 200 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 1.61 روپے بڑھا ہے جبکہ 11 اپریل سے آج تک ڈالر 17.07 روپے مہنگا ہوا ہے۔