• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے کا دمشق آپریشن شروع

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے دمشق کا آپریشن شروع کردیا۔

دمشق کا آپریشن زائرین کے دیرینہ مطالبے پر شروع کیا جارہا ہے، براہ راست پروازوں سے زائرین کو آرام دہ سفری سہولیات مہیا ہوں گی تاکہ وہ یکسوئی سے عبادات کر سکیں۔

دمشق کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز 28 مئی کو کراچی سے روانہ ہوگی، ابتدائی طور پر ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی جن کی تعداد بتدریج بڑھا دی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیر ہوابازی سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ہم وطنوں کو سفر کی بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں جس سے قومی ایئرلائنز کا نیٹ ورک بھی بڑھے گا اور جلد نئے جہاز بھی بیڑے کا حصہ بنیں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ زیارات کے لیے جانے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ یکسوئی سے عبادات کریں اور پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

قومی خبریں سے مزید