• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی خوبرو سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عائشہ عقبیٰ خان کی جانب سے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے سنائی گئی ہے۔

عائشہ عقبیٰ خان کی پوسٹ پر ہلکے نیلے رنگ کے جوتے بنے ہوئے ہیں جس پر لکھا ہے کہ ’ہم اپنے بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبیٰ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کے ہاں سال 2019ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام  ماہ نور ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید