• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے پُرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بیٹی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ خان نے اپنی بیٹی ماہ نور کی وہ تصویر شیئر کی ہے جس وقت وہ سات ماہ کی تھی۔


مذکورہ تصویر میں عائشہ خان کی بیٹی نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ بڑے ہی دلکش انداز میں مُسکرا رہی ہیں۔

عائشہ خان نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اس تصویر میں ماہ نور سات ماہ کی ہے۔‘

اُنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’مِنی عقبہ‘ کا بھی استعمال کیا یعنی وہ ماہ نور کو چھوٹی میجر عقبہ کہتی ہیں۔

سابقہ اداکارہ کی بیٹی کی تصویر پر شوبز ستارے محبت بھرے تبصرے بھی کررہے ہیں جن میں ماہرہ خان، مایا علی اور ثناء شاہنواز شامل ہیں۔

دوسری جانب انسٹاگرام صارفین کی جانب سے بھی عائشہ خان کی اس پوسٹ کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

عائشہ خان نے 20ء برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسر ہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی۔

تازہ ترین