• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں منکی پاکس کے11 نئے کیس سامنے آگئے، مجموعی متاثرین کی تعداد 20 ہوگئی۔

 لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ افراد وائرس سے شدید متاثر نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جی7 ممالک کے وزرائے صحت کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ منکی پاکس کےخلاف مؤثر ویکسین کی مزید خوراکیں حاصل کرلی ہیں۔ 

دریں اثنا ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی وائرل انفیکشن ہیومن اسمال پاکس سےمشابہ ہے۔ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق منکی پاکس کے مریض کو صحت مند ہونے میں چند ہفتے لگتے ہیں۔ وائرس کا عوام میں پھیلنے کا خطرہ بدستور کم ہے۔ 

یاد رہے کہ اب تک پرتگال میں 23، اٹلی میں 2، جرمنی، فرانس اور سوئیڈن میں بھی ایک ایک کیس سامنے آچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید