• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی اور سوئیڈن میں بھی منکی پاکس انفیکشن کا پہلا کیس رپورٹ

برطانیہ، پرتگال، اسپین اور امریکا کے بعد اٹلی اور سوئیڈن میں بھی منکی پاکس (Monkey Pox) انفیکشن کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اٹلی میں منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس روم کے اسپتال میں رپورٹ ہوا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

انفیکشن کے مزید دو اور مشتبہ کیسز کی تصدیق کی جارہی ہے، منکی پاکس وائرس کے اب تک 36 کیسز برطانیہ، پرتگال، اسپین اور امریکا میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم میں درد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔

صحت سے مزید