• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏بیرونی سازش کے سہولت کار کیس معاف کرا رہے ہیں، عمر سرفراز چیمہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے سہولت کار کرپشن اور چوری کے کیس معاف کرارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جنہیں 4 سال این آر او نہ ملا وہ اب عدالتوں اور اداروں سے کرپشن کیسز ختم کرارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے بیٹے پر فرد جرم لگنی تھی لیکن ان کے کیسز التوا کا شکار ہونے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت لاہور کی اسپیشل کورٹ میں جاری ہے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ ریفرنس میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید