• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہفتے کے آخری کاروباری دن میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 600 روپے بڑھا ہے۔

اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک لاکھ 39 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 19 ہزار 427 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونا 4 ڈالر اضافے کے بعد 1847 ڈالر فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید