• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: مشتعل شخص نے بیوی، ساس اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

امریکی ریاست ٹیکساس میں مشتعل شخص نے بیوی، بیٹی اور ساس کو قتل کرنے بعد خودکشی کرلی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک افراد کی باضابطہ شناخت نہیں ہوئی ہے، تاہم یہ پاکستانی بتائے جارہے ہیں۔

ٹیکساس پولیس چیف کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں 4 لاشیں پڑی تھیں، جائے وقوع سے خود کار پستول برآمد ہوا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میاں بیوی میں طلاق کا معاملہ کئی ماہ سے چل رہا تھا، واقعے میں یقینی طور پر گھریلو تشدد کا پہلو ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید