• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے FBR کی تیاری شروع


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال ایف بی آر کیلئے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کی تجویز سامنے آٗی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں406 ارب روپے کی وصولیوں کی تجویز بھی ہے جبکہ براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2711 ارب روپے وصولی کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کی مد میں 3295 ارب روپے وصولی کی تجویز ہے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 843 ارب روپے وصولیوں کا تخیمنہ لگایا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تقریباً 700ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال دفاع پر 1586 ارب روپے خرچ کیے جانے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے سود ادائیگیوں کی مد میں3523 ارب روپے کا تخمینہ ہے جبکہ اخراجات کا تخیمنہ 12ہزار994 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لیے آمدن کا تخمینہ10 ہزار272 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید