چین کے شہرشنگھائی میں 2 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد آج سے پبلک ٹرانسپورٹ جزوی بحال ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کو منفی کورونا ٹیسٹ لازمی دکھانا ہوگا۔
میڈیا کے مطابق شنگھائی کی کچھ فیکٹریوں میں کام بھی شروع کردیا گیا ہے اور کم رسک والے علاقے کے رہائشیوں کو باہر نکلنے کی اجازت مل گئی ہے۔
کورونا کیسز بڑھنے پر ضلع جنگ آن میں آج سے لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے، بیجنگ سمیت چین کے دیگر شہروں میں بھی کورونا پابندیاں برقرار ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق شنگھائی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔