• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی 101 یونین کونسلز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سمری منظور کی گئی ہے۔

حکومت نے بلدیاتی الیکشن رکوانے اور اسلام آباد میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کی سمری منظور کرلی۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کی، سمری کے مطابق نئی مردم شماری کے تحت اسلام آباد کی 101 یونین کونسلز بنتی ہیں۔

سمری میں کہا گیا کہ دارالحکومت کی آبادی کے مطابق 101 یونین کونسلز ہونی چاہئیں لیکن الیکشن کمیشن نے پرانے قانون کے تحت 50 یوسیز بنائی ہیں۔

سمری میں کہا گیا کہ نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے فوری طور پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید