• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی صورتحال میں بہتری کی کوشش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 سندھ کے بیراجوں پر پانی کی صورتحال میں بہتری کی کوشش جاری ہے، 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج، سکھر بیراج اور کیر تھر کینال میں پانی میں اضافہ ہوا ہے۔

انچارج کنٹرول روم سکھر کے مطابق 24 گھنٹوں میں گڈو 2 ہزارکیوسک اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں 6 ہزار سے زائد کیوسک پانی پہنچا ہے۔

کوٹری بیراج کے لئے 500 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے جبکہ بیراج سے 16ہزار سے 17 ہزار 100 کیوسک پانی کا اخراج ہوا ہے۔

 دوسری جانب بلوچستان کے لئے کیر تھر کینال میں پانی 3 ہزار 70 سے بڑھا کر 4 ہزار کیوسک تک کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید