• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرا عظم شہباز شریف کی ہدایت پر NCOC کی تشکیلِ نو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرا عظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل نو کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے تناظر میں این سی او سی کی تشکیل نو کی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق متعلقہ وزارتیں، ڈائریکٹوریٹ اپنے کردار، مقاصد کے مطابق این سی او سی کے آپریشنز میں معاونت کرتے رہیں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز این سی او سی کے سربراہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  چیئرمین این ڈی ایم اے این سی او سی کے ممبر ہوں گے، ڈی جی این آئی ایچ، صوبائی صحت کے حکام ممبران ہوں گے۔

اسی طرح این سی او سی کا ہیڈ کوارٹر قومی ادارہ صحت میں ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید