چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال دنیا کے 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہوگئے۔
ٹائم میگزین کی جانب سے 2022 کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
اس جریدے نے فہرست میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا نام بھی شامل کیا ہے۔
فہرست کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا پروفائل سینئر وکیل اعتزاز احسن نے تحریر کیا تھا۔
انہیں فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے سے متعلق ٹائم میگزین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر نا صرف انصاف کی فراہمی بلکہ فراہمی انصاف کے تاثر کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔