میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں پھنسے 16 ماہی گیروں کو بچالیا۔
ترجمان ایم ایس اے کے مطابق 21 مئی کی رات تقریباً 11:00 بجے کشتی "سفینہ عدنان" کی خرابی کی اطلاع ملی۔ جس پر ایم ایس اے نے فاسٹ ریسپانس بوٹ کو طبی امداد کے آلات کے ساتھ کراچی کے جنوب میں روانہ کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ماہی گیر کشتی کے عملے کو ابتدائی طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی گئی، جس کے بعد کشتی کو بحفاظت کورنگی فش ہاربر کراچی پہنچادیا گیا۔