سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گرفتاری کے لیے 4 سرکاری گاڑیوں کی آمد کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میری گرفتاری کے لیے 4 سرکاری گاڑیاں میرے گھر آئی ہیں، ان گاڑیوں میں سفید کپڑوں میں پولیس اہلکار موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں انشاء اللہ گھبرانے والا نہیں، گرفتار نہیں ہوں گا، اپنے وقت کے مطابق اسلام آباد پہنچوں گا۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لال حویلی سے طے شدہ وقت کے مطابق 2 بجے نکلوں گا، اللّٰہ ہمیں کامیابی دے گا، اللّٰہ ہی کے پاس ساری طاقت ہے۔