امیر جماعت اسلامی سراج الحق خشک سالی کے شکار چولستان پہنچ گئے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چولستان کی فریاد کوئی نہیں سن رہا۔ یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے بھی نہیں آئے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الخدمت کے رضاکار یہاں موجود ہیں۔ جب تک بہاولپور اور چولستان کے عوام کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔