• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF سے اچھی خبر، پٹرول، ڈیزل مہنگا نہیں ہوگا، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرپیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جارہا،موجودہ حالات میں قوم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتی، آئی ایم ایف چاہتا ہے مہنگائی کم کرنے کے لیے ملکی معیشت کی رفتار کو سست کیا جائے، اس کے لیے ہمیں شرح سود بڑھانا ہوگی،آئی ایم ایف سے مذاکرات کے آخری مرحلے پر دوحہ جارہا ہوں، قوم کو کہتا ہوں آئی ایم ایف سے معاملات طے کر کے اچھی خبر لے کر آؤں گا، حکومت میں آنے سے پہلے 1300 ارب روپے کے خسارے کا تخمینہ تھا، شوکت ترین نے غلط بیانی کی، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی کی مد میں کوئی رقم چھوڑ کر نہیں گئے،عمران کے دھرنے کی وجہ سےعالمی ادارے سے مذاکرات کیلئے دوحہ جارہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعيل نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نےجوقرضہ لياوہ اداکرنےکيلئےآئی ايم ايف سےبات کررہےہيں، مجھ سے پہلےآئی ایم ایف کو پتہ تھا کہ تحریک انصاف کادھرناہوناہے ، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جومعاہدے کئے اس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹراورڈیزل کی قیمت میں 150 روپے فی لیٹر بڑھانے پڑیں گے۔

اہم خبریں سے مزید