• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاریوں اور چھاپوں سے کارکنان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں، اسد عمر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں اور چھاپوں سے کارکنان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران  پارٹی رہنماؤں، کارکنان کی گرفتاریوں اور گھر پر چھاپوں سے متعلق کہا ہے کہ علامہ اقبال کی 80 سالہ بہو کے گھر رات دو بجے چھاپہ مارا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ کل رات کو ہمیں کالز آنا شروع ہوگئی تھیں کہ چھاپے مارے جارہے ہیں، چھاپے مار کر پی ٹی آئی کے قائدین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بند کمرے کی سازش عوام مسترد کرچکے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہ نہیں کہ عمران خان کو وزیراعظم بنا دو، پی ٹی آئی کو حکومت دے دو، ہم کہتے ہیں پاکستان کے عوام کو فیصلہ کرنے دو۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ طاقت سے ملک کو بند کرسکتے ہیں لیکن چلانہیں سکتے، ملک میں جمہوریت اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ عوام کا فیصلہ مانا جائے، طاقت اور اختیار اس کو دو جس کو عوام چنے، عوام اگر چوروں کو منتخب کرتے ہیں تو عوام کا فیصلہ بھی قبول کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت روز بروز گر رہی ہے، پہلےہی بہت نقصان ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید