• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان کے ارادے واضح ہو گئے، اسلحہ برآمدگی پر حمزہ شہباز کا بیان


وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کاکہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عہدیدار کے گھر سے اسلحہ کی برآمدگی سے ان کے ارادے واضح ہو گئے۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ آزادی مارچ نہیں خونی مارچ کی بھرپور منصوبہ بندی ہے، کل ایک کانسٹیبل کو بھی گولی مار کر 5 بچوں کو یتیم اور ریاستی رٹ کو چیلنج کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی اس ملک میں انارکی اور انتشار چاہتا ہے، ایک ایٹمی قوت والے ملک میں ایسی انارکی کی منصوبہ بندی ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کانسٹیبل کمال کے قتل اور اسلحہ برآمدگی سے ان کے ارادے کھل کر سامنے آ گئے ہیں،عمران نیازی تم گلی محلوں میں خون اور لاشیں گرا کر اقتدار کے خواب مت دیکھو۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت ایسے تمام گھناؤنے منصوبوں سے بطریق احسن نمٹے گی، پاکستان کی ساکھ اور امن امان کو داؤ پر نہیں لگانے دیا جائے گا، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نےپی ٹی آئی کے رہنماؤں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے، یہ دونوں رہنما تو پولیس کے ہتھے نہ چڑھے تاہم ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں اسحلہ برآمد کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید