• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کیلئے پولیس کے مزید اقدامات

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج روکنے کے لیے پولیس نے مزید اقدامات کرلیے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی بھر سے اینٹی رائٹ فورس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔

حکام نے کراچی کے تمام اضلاع سے پولیس کی نفری کو ایسٹ زون رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

کراچی ویسٹ زون سے اینٹی رائٹ فورس کے 50 اہلکار نمائش چورنگی کی طرف روانہ بھی ہوگئے۔

اس سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو دیکھتے ہی حراست میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کی حدود میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی الرٹ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید