پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے بھارتی عدالت سے حریت رہنما یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کی سخت مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ یاسین ملک مقبوضہ کشمیر کی آزادی جدوجہد کے ہیرو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی قید اور تشدد آزادی پسند یاسین ملک کے عزم کو ختم نہیں کرسکا۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا ہے، جہاں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبہ کی حمایت کرتی رہے گی۔