• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈگام، نامعلوم مسلح افراد نے ٹک ٹاکر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

تصویر بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
تصویر بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں 35 سالہ سوشل میڈیا اسٹار کو دہشتگردوں کی جانب سے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ ٹک ٹاکر و ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو دہشتگردوں کی جانب سے گھر کے باہر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا، امرین بھٹ پر حملے کے نتیجے میں اُن کا 10 سالہ بھتیجا بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والی امرین بھٹ کی اسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کی گئی۔

پولیس کے مطابق بڈگام میں پیش آنے والے اس واقعے کے پیش نظر علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امرین بھٹ کے سوشل میڈیا پر ایک نظر

امرین بھٹ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سیکڑوں ٹاک ٹاک ویڈیوز موجود ہیں۔

 امرین بھٹ کو انسٹا گرام پر 62.1 ہزار فالوورز  فالو کر رہےت ہیں جبکہ وہ کسی کو فالو بیک نہیں کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید