پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد میں پنجاب پولیس کے 3 اہلکار شہید، 100 زخمی ہوئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں کانسٹیبل کمال احمد کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، جبکہ اٹک میں 2 اہلکار مدثر عباس اور محمد جاوید ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بس الٹنے سے شہید ہوئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل مدثر عباس کا تعلق فیصل آباد جبکہ محمدجاوید کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، لاہور میں 34، اٹک میں 48، سرگودھا میں 9 اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پولیس کی 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔