• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ: عمران خان کا جاں بحق PTI کارکنان کے لواحقین کیلئے اہم اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے دو کارکنان کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ہمارے پُرامن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد سے جاِمِ شہادت نوش کرنے والے اپنی جماعت کے 2 کارکنان فیصل عباس چوہدری اور سید احمد جان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اپنےدونوں شہداءکے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری تحریک انصاف اٹھائے گی۔‘

واضح رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا تھا۔

لانگ مارچ کے دوران، پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید